دہلی کی ایک عدالت نے 2005 میں یہاں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے کے معاملےمیں فیصلہ 16 فروری تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔اس معاملے میں استغاثہ اور وکیل صفائی کی دلیلیں سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن
جج رتیش سنگھ نے معاملے پر فیصلے
کو 16 فروری تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 2005 میں دیوالی سے ٹھیک ایک دن پہلے دہلی کے سروجنی نگر،
كالكاجي اور پہاڑ گنج میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 60 لوگوں کی
موت ہو گئی تھی اور تقریبا 100 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔